اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)کمانڈریوایس نیول فورسزسینٹرل کمانڈ(US NAVCENT)، کمانڈر یوایس ففتھ فلیٹ،کمانڈرکمبائنڈمیری ٹائم فورسز،وائس ایڈمرل جیمزمیلائے نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفرمحمودعباسی سے نیول ہیڈکوارٹرزاسلام آبادمیں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے اموربشمول دو طرفہ بحری تعاون اوربحرہندمیں میری ٹائم سکیورٹی پرتبادلہ خیال کیا گیا۔پاک بحریہ2004سے کمبائنڈمیری ٹائم فورس کامسلسل حصہ رہی ہے اورکثیرالقومی کمبائنڈ ٹاسک فورس150کی کمانڈ 11 مرتبہ اور کمبائنڈ ٹاسک فورس151کی کمانڈ8مرتبہ کرچکی۔ مزید براں،ٹاسک فورس150کی حالیہ کمانڈاس وقت پاکستان بحریہ کے پاس ہے ۔