پیرس (اے ایف پی) فرانس کے صدر عمانوئیل میکغوں نے شام میں ترکی کے آپریشن کے حوالے سے امریکہ اور یورپی ممالک کے درمیان تعاون اور روابط کی کمی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ نیٹو دماغی طور پر مردہ ہو چکا ہے ۔دی اکانومسٹ میں شائع انٹرویو میں صدر میکغوں نے کہا کہ امریکہ اور نیٹو اتحادیوں کے درمیان سٹریٹجک پالیسی سازی پر کوئی تعاون نہیں ہے ۔نیٹو کے رکن ملک ترکی نے شام میں جارحانہ کارروائی کی جہاں ہمارے مفادات سٹیک پر ہیں ۔ہمیں یہ تسلیم کرنا چاہئے کہ تزویراتی اور سیاسی طور پر ہمیں مسائل کا سامنا ہے ۔ امریکہ کے طرز عمل کی روشنی میں ہمیں اس بات پر دوبارہ غور کرنا ہو گا کہ نیٹو کیا ہے ، میرا خیال ہے کہ یورپ اپنے آپ کا دفاع کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔علاوہ ازیں روس نے فرانسیسی صدر کے انٹرویو کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سنہری الفاظ ہیں اور نیٹو کی موجودہ صورتحال کی بالکل ٹھیک عکاسی کرتے ہیں۔