واشنگٹن (نیٹ نیوز) الیکشن ملتوی کرنے کے معاملے پر شدید مخالفت کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو یوٹرن لینا پڑگیا۔صدر ٹرمپ نے اپنے نئے بیان میں کہا ہے کہ الیکشن کا نتیجہ اسی رات معلوم ہوجانا چاہیے ، یہ نہ ہو کہ کئی روز، مہینوں یا سالوں تک انتظار کرنا پڑے ۔اپنی نئی ٹویٹ میں ٹرمپ نے کہا کہ میں صدارتی انتخابات کا التوا نہیں چاہتا مگر مجھے توقع ہے کہ ان میں جعل سازی ہو گی ،ایسا نہ ہو کہ ہم تین ماہ انتظار کریں اور پھر اچانک معلوم ہو کہ بیلٹ پیپرز غائب ہو گئے اور انتخابات کی کوئی حیثیت نہ رہے ، مجھے ایسا ہونے کی توقع ہے ، میں دھاندلی والے انتخابات نہیں دیکھنا چاہتا ۔