پیرس(اے ایف پی) ملعون سلمان رشدی نے کہا ہے کہ میں اب چھپنا نہیں چاہتا۔پیرس میں اے ایف پی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ہنگامے ، بم حملے کے منصوبے ، کتاب کے ایک مترجم کا قتل اور دو دیگر پر حملے اب بہت پرانی بات لگتی ہے ۔انہوں نے ستمبر میں کہا تھا کہ ہم ایک ایسی دنیا میں رہتے ہیں جہاں موضوعات بہت تیزی سے تبدیل ہوتے ہیں اور یہ ایک بہت پرانا موضوع ہے ، اب بہت سی نئی چیزیں ہیں جن سے ڈرا جائے اور بہت سے دوسرے لوگ ہیں جنہیں مارا جائے ۔