لاہور(کامرس رپورٹر)چیئرمین لاہور ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن میاں خرم الیاس نے حکومت اور ملک بھر کی تاجر برادری کے درمیان معاہدہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاہدہ سے مارکیٹوں میں کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کی 2روزہ ہڑتال سے ملکی معیشت کو 30 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا اور حکومت کو بھی ٹیکسوں کی مد میں ریونیو میں اربوں روپے کی کمی ہوئی ہے ۔حکومت کو چاہیے تھا کہ معاملات کو ہڑتال تک نہ لے جاتے اور تمام معاملات مذاکرات کی میز پر طے کرتے تاکہ ملک کو اربوں روپے کے نقصانات کا سامنا نہ ہوتا۔