ظفر وال (مانیٹرنگ ڈیسک ) مریم نواز کے ظفر وال جلسے میں دھڑے بندی کھل کر سامنے آگئی،احسن اقبال گروپ نے جلسے میں شرکت نہیں کی۔جلسے کا اہتمام دانیال عزیز کی بیگم مہناز عزیز نے کیا تھا۔احسن اقبال کے صاحبزادے اور ضلع کونسل نارووال کے سابق چیئرمین،ان کے کزن ا ور رکن صوبائی اسمبلی رانا منان ودیگر بھی جلسے سے غائب رہے ۔احسن اقبال گروپ اپنے حامیوں کو جلسے میں شرکت سے روکتا رہا۔