لاہور(سپورٹس ڈیسک) قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے مسلسل شاندار کارکردگی کے باوجود ورلڈکپ کے ممکنہ کھلاڑیوں میں نام نہ آنے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں نہیں معلوم کہ کن وجوہات پر انہیں نظرانداز کیا جا رہا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ مسلسل کارکردگی کے باوجود ان کا نام نہ آنا حیران کن ہے ، وہ بہت پریشان ہیں اور ان کے پاس اب کھونے کو کچھ نہیں ہے کیونکہ جو کچھ تھا وہ سب لے لیا گیا ہے ۔ مجھے اﷲ پر یقین ہے ، میں نے سخت محنت کی ۔