لاہور(اپنے رپورٹر سے ) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے وائس چیئرمین ایل ڈی اے شیخ عمران کو اختیارات کی منتقلی کی منظوری دے دی، جس کے بعد اب شیخ عمران کے پاس گورننگ باڈی کے اجلاس کی صدارت کرنے اور کارکردگی کا جائزہ لینے کا اختیار کو ہو گا۔ اس کے علاوہ وائس چیئرمین سیکرٹریٹ بھی قائم کیا جائے گا۔ وائس چیئرمین کو اختیارات کی منتقلی کا معاملہ گزشتہ دو ماہ سے زیر التوا تھا۔