واشنگٹن(نیٹ نیوز) طالبان میں شمولیت اختیار کرنے والے امریکی شہری جان واکر کو 17 سال بعد سخت پابندیوں کیساتھ رہا کر دیا گیا۔ جان واکر کو امریکی طالبان بھی کہا جاتا ہے اور وہ نائن الیون حملوں سے پہلے طالبان میں شامل ہو گیا تھا۔ امریکہ نے افغانستان پر حملہ کرنے کے بعد ایک لڑائی میں جان واکر کو گرفتار کر لیا تھا جس پر مختلف دفعات کے تحت مقدمہ چلایا گیا اور اسے 17 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے جان واکر کی رہائی کی مذمت کی ہے ۔