شیخوپورہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما میاں محمد عثمان انور نے کہا ہے کہ واقعہ کربلا حق سچ پر ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے اور اﷲ رسولؐ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے اگر جان کی قربانی بھی دینا پڑے تو دریغ نہ کیا جائے حضرت امام حسینؑ نے اپنی جان کی قربانی دے کر قیامت کے لئے یہ سبق دیدیا کہ حصول رضائے الٰہی کے لئے کوئی بھی قیمت چکانا پڑے تو چکا دی جائے ، آج اگر ہم سب اسوہ حسینیؑ پر عمل پیرا ہو جائیں تو دنیا ہمارے قدموں میں آ سکتی ہے نواسۂ رسولؐ کے پیغام کو عام اور اپنی زندگیوں پر نافذ کرنے کی ضرورت ہے ہم شہداء کربلا کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں، یوم عاشور کے موقع پراپنے پیغام میں میاں محمد عثمان انور نے کہا کہ محرم الحرام میں امن وامان کی فضاء کو برقرار رکھنے کیلئے تمام مکاتب فکر اپنا مثبت کردار اداکریں امن،محبت ،اتحاد بین المسلمین اور مذہبی ہم آہنگی کی فضاء کو برقرار رکھا جائے گا ملکی و قومی معاملات میں حکومت، علماء اور مذہبی قوتوں کے درمیان ہم آہنگی وقت کی ضرورت ہے ، انہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں انتشار وبدامنی پھیلانے والے کی حوصلہ شکنی کی جائے تمام مکاتب فکر کے علمائ،خطباء ،ذاکرین اشتعال انگیز تقریروں سے اجتنا ب کریں قوم نے ہمیشہ اتحاد بین المسلمین کے فروغ کیلئے کردار اداکیا ہے اور آئندہ بھی عوام کی بھرپور کوشش ہوگی کہ ملک میں پائیدار امن کا قیام یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن کردار ادا کیا جائے ، اتحاد امت کیلئے ہم سب کومتحد ہوکر میدان میں نکلنا ہوگا ملک دشمن قوتیں فرقہ واریت پھیلاکر وطن عزیز کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہیں پاکستان کو پر امن ، مستحکم بنانے کیلئے ،امن،محبت ،بھائی چارہ کی فضاء کو قائم کرنا ہوگا ۔