اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا سے جاپان کے سفیر نے ملاقات کی جس میں آبی وسائل کے شعبے میں دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ بدھ کو ملاقات میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے جاپان کے سفیر کو آ بی وسائل کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔وفاقی وزیر نے کہاکہ یہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے بہترین وقت ہے ۔ملاقات میں جاپان کے سفیر کی پاکستانی حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔فیصل واوڈا نے تعاون پر جاپان کے سفیر کا شکریہ ادا کیا۔