لاہور،وہاڑی ( سپیشل رپورٹر، ڈسٹرکٹ رپورٹرز ) وہاڑی میں عید کے روز میلسی روڈ پر کرمپور کے قریب ریت والا سٹاپ پر تیز رفتار کار بے قابو ہوکر الٹ گئی، کار سوار 3 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے ، 7 نوجوان عید کی نماز کے بعد کار میں نکلے ، تیز رفتاری کی وجہ سے کار بے قابو ہوکر الٹ گئی ، لاہور میں عید اور دوسرے روز مختلف ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 7 شہری جاں بحق اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے ، مصطفی ٹائون میں 45 سالہ شہری نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ہلاک ہوگیا، مسلم ٹاؤن میں کار کی ٹکر سے 35 سالہ شہری جاوید ہلاک ہوگیا، سندر میں رکشوں میں تصادم سے 7 افراد زخمی ہوگئے ، رائے ونڈ میں ٹریفک حادثہ میں دو افراد جاوید اور عابد ہلاک ہوگئے ، کینال روڈ پر موٹر سائیکل کی ٹکر سے نامعلوم خاتون چل بسی، مانگا منڈی کے علاقہ میں ٹرک کی ٹکر سے ایک شہری ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ،ہربنس پورہ میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر لگنے سے 60 سالہ نامعلوم شخص دم توڑ گیا۔