لاہور(اپنے رپورٹر سے )کمشنر لاہور ڈویژن آصف بلال لودھی نے دہلی دروازہ اندرون لاہور میں پرچم کشائی کی۔ لاہور والڈ سٹی اتھارٹی کے زیر اہتمام جشن آزادی کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ کمشنر لاہور، والڈ سٹی افسران اور زعمائے علاقہ نے شرکت کی۔اس موقع پر کمشنر لاہور نے کہا کہ 73ویں یوم آزادی پاکستان کو کشمیر کے نام کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج کا یوم آزادی ہمیں آزادی کی لازوال نعمت کی قدر کرنا سکھاتا ہے ۔