واشنگٹن (آن لائن)امریکی صدر کے دفتر نے باقاعدہ طور پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کیلئے ہونے والی تحقیقات میں تعاون کرنے سے انکار کر دیا ہے ۔ڈیموکریٹ جماعت کے رہنماؤں میں بھیجے گئے ایک خط میں ان تحقیقات کو ’بے بنیاد‘ اور ’آئینی طور پر غیرقانونی‘ قرار دیا گیا ہے ۔ڈیموکریٹس کی اکثریت والے ایوان کی تین کمیٹیاں صدر ٹرمپ کے خلاف تحقیقات کر رہی ہیں۔ان تحقیقات میں یہ معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ آیا صدر ٹرمپ نے اپنے سیاسی حریف جو بائیڈن کے خلاف تحقیقات شروع کروانے کیلئے یوکر ائن کی حکومت پر امداد کو بطور دباؤ استعمال کیا۔وائٹ ہاؤس کے وکیل پیٹ کیپولون نے اس خط میں ایوانِ نمائندگان کی سپیکر اور ڈیموکریٹ رہنما نینسی پلوسی اور کانگریس کی تین کمیٹیوں کے ڈیموکریٹ سربراہان کو مخاطب کر کے الزام عائد کیا ہے کہ وہ ایسی تحقیقات کر رہے ہیں جو ’انصاف کے بنیادی اصولوں کے خلاف‘ ہے ۔