نئی دہلی(نیٹ نیوز)بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے فوج کے جوانوں کو انوکھی نصیحت کی۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے استعمال کے دوران فلمی ستاروں کے نام والی خواتیں سے بالکل دوستی نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ فیس بک پر کترینہ،پریانکا یا کرینہ نظر آئیں تو ان سے دوستی مت کیجیے گا کیونکہ ایسا عمل کرکے آپ دھوکا کھا جائیں گے ۔جنرل بپن راوت نے کہا کہ فلمی ستارے آپ سے دوستی کیوں کریں گے ؟ فلمی ستارے کسی بھی ٹام، ڈک اور ہیری سے دوستی کرنے کے خواہش مند نہیں ہوتے ۔