انتالیا (سپورٹس ڈیسک) پاکستان نے کھیل کے میدان میں مسلمانوں کے دشمن اسرائیل کو عبرت ناک شکست دے دی، ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ کے سلسلے میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی کیوئسٹ محمد آصف نے اسرائیلی کھلاڑی کو شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ آصف نے میچ میں اسرائیل کے کھلاڑی شاکر روبرگ کو شکست سے دوچار کیا۔ محمد آصف نے اسرائیلی کھلاڑی کیخلاف بیسٹ آف نائن کا مقابلہ 3-5 سے اپنے نام کیا۔