کرمانوالہ (نامہ نگار) رکن مجلس شوریٰ جماعت اسلامی پنجاب چودھری رضوان احمد نے کہا کہ کرپشن کا ناسور ملک کو ترقی نہیں کر نے دیتا پاکستان مین نام نہاد جمہوریت کے دعویداروں اور کرپٹ عناصر نے ملک تباہی کے دہانے پر لاکر کھڑا کردیا ہے موجودہ حکمرانوں سے قوم عاجز آ چکی ہے ان کاخیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جنید قریشی بھی موجود تھے انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی عوام کے لیے امید وں کا محور ہے ہر مشکل دور میں جماعت اسلامی نے عوام کی خدمت کی ہے ۔