لاہور،راولپنڈی(نامہ نگار،نامہ نگار خصوصی)نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پر ریپنگ کی قیمت کم کر دی گئی ہے ۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق ایئر پورٹ پر ریپنگ کا نیا ریٹ 50روپے مقرر کیا گیا ہے ،پاکستان کے تمام ائیرپورٹس پر آج سے ہی نئے ریٹ لاگو ہونگے ۔ترجمان نے بتایاکہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں مسافروں کوزیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔