شیخوپورہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار دسویں مرتبہ بھی شیخوپورہ نہ آسکے گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ نے انکی بھکھی پاور پلانٹ آمد کے متعلق اطلاع پرراتوں رات ہیلی پیڈ تیار کیا مگر اعلیٰ الصبح شدید بارش کے بعد ان کا پروگرام اچانک منسوخ کردیا گیا اس سے قبل بھی شیخوپورہ، مرید کے ، فیروزوالہ، شرق پور، خانقاہ ڈوگراں، صفدرآباد کے علاقوں میں وزیراعلیٰ پنجاب کی آمد کی اطلاع پرضلعی انتظامیہ نے لاکھوں روپے مالیت کے ہیلی پیڈ تعمیر کرچکی ہے مگر وزیراعلیٰ پنجاب ایک مرتبہ بھی ان علاقوں میں نہ پہنچ سکے گزشتہ روز بھی وزیراعلیٰ پنجاب کی اچانک شیخوپورہ آمد کی اطلاع پر راتوں رات ہیلی پیڈ تعمیر کیا اورانکی دوڑیں لگ گئیں مگر بعدازاں وزیراعلیٰ پنجاب کا دورہ منسوخ ہوگیا وزیراعلیٰ پنجاب کی شیخوپورہ یا ضلع کے دیگر علاقوں میں ممکنہ آمد کے موقع پر نہ صرف لاکھوں روپے ہیلی پیڈ کی تعمیر کی شکل میں خرچ ہوچکے ہیں۔