لاہور( این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی کے چالیس ترجمانوں کی کارکردگی رپورٹ بھی طلب کر لی ۔پنجاب حکومت کی کارکردگی اور اہداف عوام کے سامنے لانے کیلئے 40ترجمانوں کا تقررکیا گیا تھا ۔ذرائع کے مطابق حکومت کی ایک سال کی کارکردگی کو مناسب انداز میں پیش نہیں کیا جاسکا۔وزیر اعلیٰ ہائوس نے ترجمانوں کی کارکردگی رپورٹ طلب کر لی جسے وزیراعظم کے سامنے پیش کیا جائے گا۔