لاہور(این این آئی) کوئٹہ جانے والی اکبربگٹی ایکسپریس کو صادق آباد میں پیش آنے والے حادثے کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی ۔مسلم لیگ (ن) کی رکن سعدیہ تیمور کی طرف سے جمع کرائی گئی قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں،یہ حادثہ ریلوے انتظامیہ اور ریلوے کے وزیر شیخ رشید کی بد انتظامی، غفلت اور نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ،اس حادثے کی جتنی بھی مذمت کی جائے ، کم ہے ، اس ایوان کی وساطت سے مطالبہ ہے وفاقی وزیر ریلوے سے استعفیٰ لیا جائے اور ریلوے کو غیر سیاسی بنایا جائے ۔