لاہور(شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ حمائمہ ملک نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم نے ہمیشہ ان لوگوں پرفخرکیا ہے جنہوں نے اپنے بے مثال کارناموں سے سبزحلالی پرچم کوملک اوربیرون ممالک میں بلند کیا ہے ۔اس حوالے سے ہم بہت خوش نصیب ہیں کہ ہمارے فنکاروں، کھلاڑیوں اورتعلیم سمیت دیگرشعبوں سے وابستہ افراد نے دنیا بھر میں نمایاں کارکردگی دکھا کر پاکستان کا نام روشن کیا۔ ملک میں دہشتگردی، بے روزگاری اور طویل دورانیے کی لوڈ شیڈنگ کے باوجود تمام شعبوں میں بے پناہ صلاحیتوں سے مالامال ٹیلنٹ موجود ہے جووسائل کی کمی کے بعد بھی دنیا بھرمیں جانے اور پہچانے جاتے ہیں۔