کراچی(کامرس رپورٹر)رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں ٹیکس وصولیاں اپنے ہدف سے 12 فیصد کم رہیں۔ایف بی آر مالی سال کے پہلے چار ماہ میں ٹیکسوں کا مقررہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام ہوگیا ہے جولائی سے اکتوبر تک ایف بی آر نے 1440 ارب روپے کے مقررہ ہدف کے مقابلے میں 1280 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کیا ۔اکتوبر تک ایف بی آر کو 160 ارب روپے کے ٹیکس شارٹ فال کا سامنا کرنا پڑا ہے اکتوبر میں ایف بی آر نے 320 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کیا جب کہ ٹیکس ٹارگٹ 370 ارب روپے تھا۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق اس عرصے میں سیلز ٹیکس سے 566 ارب روپے ، انکم ٹیکس سے 468 ارب روپے ، کسٹم ڈیوٹی سے 109 ارب روپے ، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور دیگر ٹیکسوں سے 137 ارب روپے وصول ہوئے ۔