لاہور(کلچرل رپورٹر)یوم عاشور کے احترام میں آج الحمرا سمیت کمرشل تھیٹرز اور سینما گھر بند رہیں گے اس حوالے سے تھیٹرز انتظامیہ نے کہا کہ ہر سال یوم عاشور کے احترام تھیٹرڈرامے پیش نہیں کرتے جبکہ بہت سے اداکاروں نے محرم الحرام میں شوبز سرگرمیاں مطل کر رکھی جبکہ ان کے گھروں میں مجالس کا سلسلہ جاری ہے ۔جبکہ اداکارہ دردانہ رحمان سمیت دیگر فنکار آج اپنے گھروں میں نذر و نیاز کے ساتھ مجالس کا اہتمام کرنے کے ساتھ یوم عاشور کے مرکزی جلوس میں شرکت کرینگے ۔