غزہ، واشنگٹن(اے ایف پی ،ایجنسیاں) اسرائیل وزیر دفاع بینی گانٹز فوجی برتری کیلئے امریکہ پہنچ گئے ۔ اسرائیلی وزیر دفاع کے دورے کے دوران دونوں ممالک کے مابین فوجی تعاون کو مرکزی حیثیت حاصل رہے گی۔فلسطین نے متحدہ عرب امارات اور بحرین کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرنے کی مذمت نہ کرنے پر علاقائی تنظیم عرب لیگ کی صدارت چھوڑ دی۔ بحرین کے فرمانرواحماد بن عیسیٰ الخلیفہ نے اسرائیلی وزیر اعظم سے ٹیلی فونک گفتگو کی۔