شیخوپورہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)پنجاب بار کونسل کی طرف سے فیروزوالہ بار کے وکیل احمد مختار ایڈووکیٹ کے خلاف لیڈی کانسٹیبل کو تھپڑ مارنے اور بعدازاں وکیل کو ہتھکڑی لگا کر لیڈی کانسٹیبل کے ہاتھوں عدالت میں پیش کرنے کے واقعہ پر ہڑتال کی دھمکی کام آگئی ، لیڈی کانسٹیبل فائزہ نواز کو فیروزوالہ سے تبدیل کرکے اسے اے ایس پی مریدکے کا نائب ریڈر تعینات کردیا گیا ہے ، لیڈی کانسٹیبل نے ملازمت سے استعفیٰ دینے اور خود کشی کی دھمکی دی تھی ، پنجا ب بار کونسل نے اس واقعہ کے خلاف ہڑتال کی دھمکی دے رکھی تھی ، آئی جی پنجاب نے نوٹس لیکر تحقیقات کیلئے آر پی او شیخوپورہ رینج سہیل حبیب تاجک کو انکوائری افسر مقرر کردیا ، ڈی پی او کے ترجمان واجد عباس کے مطابق لیڈی کانسٹیبل نے نوکری سے استعفیٰ نہیں دیا، اسکی محرم ڈیوٹی اے ایس پی مریدکے آفس میں لگائی گئی ہے ، پولیس لیڈی کانسٹیل کو ہر ممکنہ قانونی امداد اور تحفظ فراہم کرے گی ۔ لیڈی کانسٹیبل فائزہ نواز نے ڈی پی اوشیخوپورہ صلاح الدین غازی سے تھانہ سٹی مریدکے میں ملاقات کی،لیڈی کانسٹیبل فائزہ نوازنے ڈی پی اوکواپنے تحفظات سے آگاہ کیا،ڈی پی اونے یقین دہانی کرائی کہ کیس کاچالان 7روزمیں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردیا جائیگا۔