کراچی (کلچرل رپورٹر) پاکستانی پہلی طنزومزاح پر مبنی ویب سیریز ’’نوٹنکی سالے ‘‘ کی ریکارڈنگ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اور یہ جلد آن ائیر کی جائے گی۔ اداکارہ عائشہ صنم خان، غنا علی، فرخ نجم، سونیا راؤ، رز کمالی، فیصل نقوی، رضا ملک، ماریہ بلوچ ، سلطان حلیم و دیگر فنکار جلوہ گر ہونگے ۔ ویب سیریز کے ہدایتکار فرحان شہزاد ، پروڈیوسر عدیل قریشی اور تحریر فرخ نجم کی ہے ۔ نمائندہ 92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ عائشہ صنم خان نے کہا کہ ڈراموں کے ساتھ اب ویب سیریز بننے کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے جبکہ پہلی بار طنزومزاح پر مبنی ویب سیریز پاکستانی فنکاروں کو لے کر بنائی جارہی ہے۔