ممبئی(سپورٹس ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور سٹار بلے باز ویرات کوہلی نے سیٹ کرکٹ ریٹنگ ایوارڈز میں انٹرنیشنل کرکٹر آف دی ایئر اور بہترین بلے باز ایوارڈز جیت لئے ، فاسٹ بائولر جسپریت بمرا انٹرنیشنل بائولر آف دی ایئر قرار پائے جبکہ سابق بھارتی کرکٹر مہندر امرناتھ کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔سیٹ کرکٹ ریٹنگ ایوارڈز کی تقریب ممبئی میں منعقد ہوئی جس میں سابق اور موجودہ کرکٹرز نے شرکت کی۔ چیتشور پوجارا ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر اور روہت شرما کو ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈز دیئے گئے ۔ ٹی ٹونٹی پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ ایرون فنچ جبکہ ٹی ٹونٹی بائولر آف دی ایئر ایوارڈ افغانستان کے راشد خان کے نام رہا۔