کراکس (اے پی پی) وینزویلا میں تقریباً ایک ہفتے تک بجلی کی فراہمی میں تعطل کے بعد بجلی کا نظام مکمل طور پر بحال کر دیا گیا ہے ۔ وزارت اطلاعات کے مطابق دارالحکومت کراکس کے مضافات میں صرف دو ایسے علاقے باقی ہیں جنہیں ابھی تک بجلی کی ترسیل بحال نہیں ہو سکی۔ حکومت نے توانانی کے نظام میں اس خرابی کا الزام امر یکہ اور ملکی اپوزیشن پر عائد کیا تھا۔ اپوزیشن نے ملک بھر میں ہونے والے اس بلیک آوٹ کی وجہ حکومتی نااہلی بتائی تھی۔