وینس (نیٹ نیوز)اٹلی کے شہر وینس میں گزشتہ دنوں ایک جرمن جوڑے کو کافی بنانے کے جرم میں شہر سے نکال دیا گیا، جبکہ اس پر 950 یورو (ایک لاکھ 70 ہزار روپے ) کا جرمانہ بھی کیا گیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق، اٹلی کے تاریخی شہر وینس کی سیاحت پر آیا ہوا ایک جرمن جوڑا وہاں کے مشہورِ زمانہ پل ’’ریالٹو برج‘‘ کے ساتھ آرام کرنے کی غرض سے رکا اور اپنے سفری تھیلوں میں سے گیس کا چولہا اور کافی پاٹ نکال کر کافی بنانا شروع کردی۔اطلاع ملنے پر کمیونٹی پولیس نے دونوں کو تھانے لے جاکر جرمانہ عکرتے ہوئے شہر بدر کردیا ۔واضح رہے کہ اٹلی میں نافذنئے قوانین کے مطابق کسی بھی تاریخی مقام پر یا اس کے نزدیک ایسا کچھ نہیں کیا جاسکتا جس سے اس جگہ کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہو۔