لاہور(جنرل رپورٹر/اپنے رپورٹر سے ) دی یونیورسٹی آف لاہور کے زیر اہتمام ’’ لاہور گیٹس ویکسینٹڈ‘‘ کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی جس میں یونیورسٹی کے 200سے زائد سٹوڈنٹس نے رضاکارانہ طور پر اس مہم میں فرائض سرانجام دینے کا اعلان کیا ۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد اور کمشنر کیپٹن (ر) محمد عثمان یونس تھے جبکہ انکے علاوہ ریکٹر یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد اشر ف ، ایم ایس یو ایل ٹی ہسپتال ڈاکٹر زاہد پرویز ، رجسٹرار علی اسلم، پروریکٹر شاہد محمود ملک اور ڈاکٹر مریم کیانی سمیت سٹوڈنٹس نے شرکت کی ۔ تقریب سے خطاب کر تے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ویکسی نیشن کے حوالے سے یونیورسٹیز کے سٹوڈنٹس اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ۔ پاکستان نے کم وسائل کے باوجو د جس طرح کورنا وبا پر قابو پایا ہے وہ قابل ستائش ہے ۔ کمشنر نے خطاب کر تے کہا کہ ہم نے لاہور میں دو مہم شروع کی تھیں ان دونوں کو عالمی سطح پر کاپی کیا گیا ۔ سٹوڈنٹس اس مہم میں شامل ہوکر اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں ۔ ہم یونیورسٹی آف لاہور کے سٹوڈنٹس کو ٹریننگ دیں گے ۔ چیئرمین بورڈ آف گورنر زیونیورسٹی اویس رئوف نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہمیں ڈینگی اور کورونا وبا کے دوران ہر سطح پر گورنمنٹ سے سپورٹ ملی جس کیلئے ہم شکر گزار ہیں ۔ تقریب کے اختتام پر ریکٹر ڈاکٹر محمد اشرف نے مہمان خصوصی ڈاکٹر یاسمین راشد ، کمشنر کو سوینئر اور شیلڈز پیش کیں ۔ دریں اثنا کمشنر نے انسداد ڈینگی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کیلئے واپڈا ٹائون کا دورہ کیا اورانسداد ڈینگی آگاہی لٹریچر بھی دیئے ۔