وہاڑی( ڈسٹرکٹ رپورٹر )وہاڑی کے نواحی علاقہ بستی سہراں والی کا رہائشی محمد ساجد اپنی بیوی شاہدہ بی بی کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال سے انسولین لگوانے صبح گیارہ بجے آئے تھے ۔مذکورہ شخص اپنی بیوی شاہدہ بی بی کو بٹھاکر اندر چلاگیا جب واپس آیا تو وہ اس جگہ موجود نہ تھی۔ متاثرہ شخص نے اپنی بیوی کے نمبر پر کالز کی تو اس نے بتایا کہ اسے کسی نے اغوا کرکے نامعلوم جگہ پر بندکردیا ہے ۔