لاہور(کلچرل رپورٹر) معروف اداکارہ سعیدہ امتیاز کی نئی رومانوی کامیڈی فلم ’’ تھوڑی سیٹنگ تھوڑا پیار‘‘ سنیماؤں کی زینت بننے کیلئے تیار پروڈیوسر طارق اعوان کے بینر تلے بنی فلم کی ڈائریکشن ٹی وی کے معروف ڈائریکٹر فیاض ادریس نے دی ہے ۔پاکستانی فلم شائقین بالخصوص فیملیز کو معیاری تفریح فراہم کرنے کیلئے پروڈیوسر طارق اعوان اور ڈائریکٹر فیاض ادریس نے ’’ Glasswings FX Productions ‘‘ کے ٹائٹل سے اپنا پروڈکشن ہاؤس بنایا ہے جس کے پلیٹ فارم سے بننے والی پہلی اردو فیچر فلم ’’ تھوڑی سیٹنگ تھوڑا پیار‘‘ کی پروڈکشن کاپچانوے فیصد سے زائد کام مکمل ہوگیا ہے ۔ طنز و مزاح اور رومانس سے بھرپور فلم میں ڈائریکٹر نے سعیدہ امتیاز، نعمان حبیب،ملک عقیل،ماہ نور ملک، مائرہ بنگش سمیت دیگر فنکاروں کی فریش سٹار کاسٹ کو دلچسپ کہانی کے پیرہن میں جدید ترین ٹیکنالوجی کے ساتھ ا سلام آباد ، گلگت بلتستان سمیت خیبر پختونخوا کی خوبصورت وادیوں میں فلم کی عکسبندی مکمل کی ہے ۔