لاہور(جنرل رپورٹر)وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل کا یونیورسٹی سے منسلک ہسپتالوں کا دورا کرونا وائرس کے حوالے سے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔وی سی کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل نے ایڈیشنل سیکٹری ڈاکٹر آصف طفیل، پرو وائس چانسلر پروفیسر اعجاز حسین اور رجسٹرار کے ای ایم یو پروفیسر اصغر نقی کے ہمراہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے ملحقہ ہسپتالوں کا دورہ کیا اور کرونا وائرس کے حوالے سے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا انہوں نے کوٹ خواجہ سعید ، میاں منشی ہسپتال ، گورنمنٹ سید مٹھا ہسپتال اور گورنمنٹ میاں محمد نواز شریف ہسپتال یکی گیٹ کا دورا کیا اور ڈاکٹرز کے لئے فراہم کردہ حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔ایم ایسز کو ہدایات کرتے ہوئے وائس چانسلر نے کرونا گائیڈ لائن پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایات کی۔ وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ عوام الناس گھروں میں رہ کر اس موذی مرض سے لڑنے کے لئے شعبہ طب کا ساتھ دے سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں خدمات سرانجام دینے والے تمام ملازمین، پوسٹ گریجویٹ ریزیڈنٹس، فیکلٹی ممبران اور سکالر شپ طلبہ کی تنخواہیں جاری کر دی ہیں۔