ممبئی (سپورٹس ڈیسک) رواں برس شیڈول آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کیلئے بھارتی ٹیم کا اعلان آج ہو گا، بھارتی قائد ویرات کوہلی کی بھی اجلاس میں شرکت کا امکان ہے ۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بی سی سی آئی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس 15 اپریل کو ہو گا جس میں ورلڈ کپ کیلئے ٹیم کا اعلان کیا جائے گا۔ بھارتی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین ایم کے پریساد نے میگا ایونٹ کیلئے 20 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کر رکھا ہے ۔