اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) چیف الیکشن کمشنر اور ممبر ز الیکشن کمیشن کی تعیناتی کیلئے بنائی گئی پارلیمانی کمیٹی کا آئندہ اجلاس 19جون کو دوبارہ ہوگا جس میں حکومت اور اپوزیشن کے دیئے گئے نام شارٹ لسٹ کئے جائیں گے ۔پارلیمانی کمیٹی کا دوسرا اجلاس چیئرپرسن شیریں مزاری کی زیر صدارت ہوا جس میں الیکشن کمیشن کے ممبر سندھ اور ممبر بلوچستان کی تقرری کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔حکومت اور اپوزیشن نے 6،6 شخصیات کے کوائف ایک دوسرے کے حوالے کر دیئے ۔