لاہور(اپنے رپورٹر سے ) پارکوں میں شادی بیاہ کی تقریبات کے نرخو ں میں اضافہ کر دیا گیا ہے ۔ پی ایچ اے نے پارکوں کی فیس میں 50فیصدسے زائدکا اضافہ کیا ہے ، جس کے بعد اے کیٹیگری کے پارکوں میں شادی تقریب کی فیس 23ہزار سے بڑھ کر34ہزارروپے ہوگئی۔بی کیٹیگری کی فیس 15ہزار 400سے بڑھا کر24ہزار 720روپے کردی گئی ہے ۔ پی ایچ اے حکام نے مالی خسارہ پورا کر نے کے لئے فیس میں اضافہ کر نے کا موقف اختیار کیا۔