کراچی (کامرس رپورٹر)بین لاقوامی گولڈمارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں12ڈالرکامزیداضافہ ،جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا 500 روپے مہنگاہوگیا۔صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت69300 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 58985روپے سے بڑھ کر59414روپے ہوگئی۔