لاہور(کلچرل رپورٹر ) پنجاب انسٹیٹیوٹ لینگوئج آرٹ اینڈ کلچر کی ڈائریکٹر ڈاکٹر صغریٰ صدف نے کہا ہے کہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کا مقابلہ بھارت کبھی نہیں کر سکتاکیونکہ موضوعات اور ڈرامہ تکنیک کے اعتبار سے ہم بھارت سے بہت آگے ہیں۔ اس وقت ہماری ڈرامہ انڈسٹری اپنے بھرپور عروج پر ہے اور خاص طور پر کراچی میں سالانہ سو سے زیادہ ڈرامہ سیریل بن رہی ہیں۔