لاہور(سپورٹس ڈیسک) لیجنڈ سکواش کھلاڑی زرک جہاں خان کے بیٹے شاہ جہاں خان نے اعلان کیا ہے کہ وہ مستقبل میں سکواش مقابلوں میں پاکستان کی نہیں امریکہ کی نمائندگی کریں گے ۔پاکستان سے کھیلنے کیلئے کئی بار پاکستان اسکواش فیڈریشن سے رابطہ کیا لیکن یہاں میرٹ پر نہیں سفارش پر کھلاڑیوں کو منتخب کیا جاتا ہے جبکہ امریکا میں ایسا نہیں، انہوں نے مجھے اپنے ملک کی جانب سے اسکواش میں حصہ لینے کی پیش کش کی جسے میں نے قبول کرلیا ہے ۔