ممبئی(نیٹ نیوز) بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستانی فنکاروں پرپابندی کے خلاف پھٹ پڑیں اور بھارتی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ اداکارہ دیا مرزا نے اپنی نئی ویب سیریز ’’کافر‘‘ کی لانچنگ تقریب کے دوران پاکستانی فنکاروں پرلگائی جانے والی پابندی کے خلاف آواز اٹھائی اوراس پابندی کو دونوں ممالک کے لیے نقصان دہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اس پابندی سے ہم دنیا کواپنا بھانک چہرہ دکھارہے ہیں اور یہ بتارہے ہیں کہ بھارت کتناخوفناک ہے ۔دیا مرزا نے کہا کہ فن ہمیشہ خوف کے ہاتھوں متاثرہوتا ہے اوراسے خوف سے نقصان پہنچتا ہے لیکن خوف ہی کی وجہ سے آرٹ دوبارہ متحد و توانا ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا اور ہم نے خود کو رابطے اور تبادلے کے موقعے سے محروم کردیا ہے ۔ ہم دنیا کو صرف یہ دکھا رہے ہیں کہ ہم کتنے بھیانک ہیں۔واضح رہے کہ دیا مرزا اپنی نئی ویب سیریز’’کافر‘‘ میں پاکستانی خاتون کا کردار ادا کررہی ہیں جسے اس کے بچے کے ساتھ قیدی بنالیا جاتا ہے تاہم اس قید سے رہائی حاصل کرنے میں ایک صحافی ان کی مدد کرتا ہے ۔