اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹریک ٹو مذاکرات کا آغاز آج اسلام آباد میں ہوگا،پہلا دور 2روز تک جاری رہیگا ۔ ٹریک ٹو مذاکرات کا دوسرا دور نئی دہلی میں ہوگا ۔ مذاکرات کا انعقاد ریجنل پیس انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام ہو رہا ہے ۔ سربراہ آر پی آئی روف حسن نے کہا فروری کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات میں کشیدگی کے بعد یہ مذاکرات اہم ہیں ، دونوںحکومتوں کے درمیان تعلقات کی بہتری کا پہلا راستہ ٹریک ٹو سفارتکاری ہے ۔