اسلام آباد(92 نیوز رپورٹ،وقائع نگار خصوصی) پاکستان اور بھارت کا دوطرفہ سطح پر سفارتی عملہ نصف کرنے کا مرحلہ مکمل ہوگیا، پاکستان کے 39،ہندوستان کے 38سفارتکار اور عملہ اپنے اپنے وطن واپس پہنچ گیا، واہگہ اٹاری سرحد پر دونوں ممالک کے سفارتی عملے کی کسٹم ، امیگریشن اور صحت ضابطہ کار کے تحت غیر معمولی انتظامات کیے گئے ،پاکستانی سفارتی عملہ کو کورونا وبا کے تناظر میں جانچ کے بعد ایک ماہ کی رخصت پر بھیج دیا گیا، سفارتی ذرائع کے مطابق پیر کوپاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی سے 39سفارتکاروں ، عملے کے اراکین اور خاندان کے افراد سمیت139سے 143پاکستانی وطن واپس پہنچے ، وزارت خارجہ کیمپ آفس لاہور سے حکام موجود تھے ، سفارتی ذرائع نے تصدیق کی کہ پاکستان سے بھارتی ہائی کمیشن کے 38 افراد پر مشتمل عملہ 2 بسوں اور ایک ٹرک کے ذریعے اسلام آباد سے لاہور اور پھر واہگہ اٹاری سرحد سے بھارت پہنچ گیا، اِن شہریوں میں چھ بھارتی سفارتکار ایک فرسٹ سیکرٹری اخیلیش سنگھ، دو سیکنڈ سیکرٹری سندیپ کمار کجوراورگرش سنگھ کاویا، تین اتاشی گلت ڈیوڈ راجا، ووک چندرا پرساد، سنجیو شرماشامل تھے ۔