لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک، اے ایف پی)پاکستان سمیت مختلف ممالک میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کی سروس متاثر ہو گئی،جس کے باعث صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سروس متاثر ہونے کی وجہ سامنے نہیں آ سکی۔ ٹوئٹر ترجمان نے بتایا کہ دنیا کے کچھ حصوں میں صارفین کو مشکلات پیش آ رہی ہیں، مسئلے کی چھان بین کی جا رہی ہے اور جلد ہی صارفین کو مطلع کر دیا جائیگا۔