کراچی (کلچرل رپورٹر) ورلڈ وومین فیشن انڈسٹری صدر رخسار بٹ نے نمائندہ 92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیشن انڈسٹری کے حوالے سے پاکستان میں بہت کم کام ہوتا ہے ۔فیشن انڈسٹری کے فروغ کے لئے ادارے کی بنیاد رکھ دی ہے ۔ ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے لیکن مناسب پلیٹ فارم میسر نہیں ہیں جس کی وجہ سے بہت سی لڑکیاں ٹیلنٹ ہونے کے باوجود اپنا ٹیلنٹ دکھانے سے قاصر رہتی ہیں ۔ ہمارا بنیادی مقصد ایسی لڑکیوں یا خواتین کے ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہے جو کہ کسی بھی وجہ سے ٹیلنٹیڈ ہوتے ہوئے بھی منظر عام پر نہیں ہیں ۔فیشن انڈسٹری کے فروغ کے لئے بہت سے ادارے کام کررہے ہیں لیکن وہ صرف فوٹو سیشن تک ہی محدود ہیں ہم نے ابھی اپنے کام کی شروعات کی ہے۔