نارووال(نمائندہ 92نیوز) پاکستان میں تمام مذاہب کو مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے مکمل آزادی حاصل ہے ، پاکستان کو تنگ نظر سے دیکھنے والے اپنا پراپیگنڈا بند کریں۔ ان خیالات کا اظہار برطانیہ سے آئے معروف گلوکار سردار ہرویندر سنگھ (ہربیس سہارا) نے باباگورونانک کے دربار کرتارپور پر مذہبی رسومات کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ بھارت سمیت دنیا بھر کے سکھ یاتریوں کی دلی خواہش تھی کہ کرتارپور سے پاک بھارت راہداری بنادی جائے ، پاکستان حکومت نے سکھوں کو مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے جو مثبت قدم اٹھاکر راہداری منصوبہ کا آغاز کیا اس پردنیا بھر کے سکھ پاکستانی حکومت کے مشکور ہیں۔