شیخوپورہ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر رانا نوید الحسن نے یہاں مقامی کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ، اس موقع پر دیگر معززین شہر کی بڑی تعداد موجود تھی، اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا نوید الحسن نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور اس کو حاصل کرنے کیلئے اضلاع کی سطح پر کرکٹ اکیڈمیوں کا قیام انتہائی ضروری ہوچکا ہے دوسری طرف ڈیپارٹمنٹل سپورٹ کے ساتھ تعلیمی اداروں اور کلبوں کی سطح پر بھی کرکٹ کی سرپرستی کرکے وہاں سے بھی نیا ٹیلنٹ حاصل کیا جاسکتا ہے ، اس مقصد کیلئے سابق قومی کرکٹرز کو رضا کارانہ طور پر اپنی خدمات پیش کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ اس کھیل نے ہمیں عزت دولت اور شہرت دی ہے آج ہمیں بھی اسے کچھ دینے کیلئے اپنی خدمات پیش کرنے کیلئے میدان عمل میں آنا چاہئے ، اس موقع پر خان کاشان خان، محمد شاہد خان، منیر احمد سمیت دیگر موجود تھے ۔