لاہور(سپورٹس ڈیسک )سری لنکن ٹیم کے سابق کپتان سنگا کارا نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم نے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لی تو کسی بھی حریف ٹیم کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایک انٹر ویو میں سنگا کارا نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کی کارکردگی میں تسلسل کا فقدان رہا ہے تاہم اگر ردھم میں آتے ہوئے سیمی فائنل تک رسائی پانے میں کامیاب ہوگئے تو کسی بھی ٹیم کو زیر کرسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ، آسٹریلیا اور انگلینڈکے سکواڈ زمتوازن اور سیمی فائنل تک رسائی کی صلاحیت رکھتے ہیں جبکہ نیوزی لینڈا ور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں استحکام کی تلاش میں ہوں گی ۔ انہوں نے انگلینڈ کی ٹیم مسلسل ایک سمت میں گامزن رہے اورارتقائی عمل سے گزرنے کے بعد بھی حیران کن کارکردگی دکھانے کی صلاحیت حاصل کرچکی ہے ۔