لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان کپ کے آٹھویں راؤنڈ میں سندھ، سدرن پنجاب اور بلوچستان نے اپنے اپنے میچز جیت لیے ۔این بی پی اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں کھیلے گئے میچ میں سندھ نے ناردرن کو 13 رنز سے شکست دے دی۔ 278 رنز کے تعاقب میں ناردرن کی پوری ٹیم مقررہ پچاس اوورز میں 264 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ سٹیٹ بنک سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں بلوچستان نے حارث سہیل کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت سنٹرل پنجاب کو چھ وکٹوں سے ہرادیا۔یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں کھیلے گئے میچ میں سدرن پنجاب نے کے پی کو پانچ وکٹوں سے ہرادیا۔ فاتح ٹیم نے 245 رنز کا مطلوبہ ہدف دس گیندیں قبل پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔