راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی مایہ ناز سائیکلسٹ صبیحہ زاہد کینسر سے شکست کھا گئیں،ہزارہ ڈویژن کے ضلع ہری پور سے تعلق رکھنے والی 32سالہ انٹرنیشنل سائیکلسٹ صبیحہ زاہد پاکستان آرمی کی طرف سے کھیلتی ر ہیں۔چار سال نیشنل چیمپئن رہیں،صبیحہ زاہد نے انڈیا کے شہر گوہاٹی میں ہونے والی سائوتھ ایشین چیمپئن شپ میں حصہ لیا، روڈ انڈرویل اور ٹائم ٹرائیل میڈل جیتے ۔ وہ چھ ماہ سے کینسر کے عارضہ میں مبتلا تھیں۔انتقال سی ایم ایچ راولپنڈی میں ہوا۔انہیں ضلع ہری پور کے گائوں پنیاں میں سپرد خا ک کر دیا گیا۔